وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آج شام امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا۔
وزیرِ اعظم آفس
پریس وِنگ
اسلام آباد – 26 جون 2025
گفتگو خوشگوار، خلوص پر مبنی اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جراتمند اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، اور اس پیش رفت کو خطے میں امن کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔ وزیرِ اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed.