*تیونس کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے وسیع تر اقتصادی تعاون بڑھانا ہوگا، صدر مملکت*
پاکستان اور تیونس کے ایوانانِ صنعت و تجارت کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
پاکستان تیونس کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت
پاکستان اور تیونس مختلف اُمور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں ، صدر مملکت
نامزد سفیر تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تیونس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت
صدر مملکت نے بین المذاہب ہم آہنگی ، تنازعہ جموں و کشمیر ، فلسطین اور اسلامو فوبیا جیسے بین الاقوامی مسائل کے حل میں تعاون کیلئے او آئی سی کے بارے میں تیونس کے وژن کو سراہا
صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ” انسداد ِ مذہبی منافرت ” پر پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر تیونس کی حمایت کا خیر مقدم کیا
نامزد سفیر مختلف فورمز پر اسلامو فوبیا ، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو اجاگر کریں، صدر مملکت
بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، صدر مملکت
بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے صدر قیس سعید کی قیادت میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں تیونس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Comments are closed.