حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دینے اور ان کے مالکانہ حقوق دینے کی ایک تقریب سیلاب سے متاثرہ ضلع دادو کے تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں منعقد ہوئی

1

 

تقریب میں ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر رفیق جمالی, ایم. این اے عرفان ظفر لغاری, ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو اور ایم پی اے فیاض بٹ نے شرکت کی.
تقریب میں 500 سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پروگرام ہے کہ سیلاب متاثرین کو چھت دی جائے, بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ تھا کے لوگوں کو گھر بناکے دیے جائیں گے اور حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا.
انہوں نے کہا کہ پچاس ہزار میہڑ، خیرپورناتھن شاہ پچاس ہزار، جوھی میں 38 ہزار اور دادو میں 18 ہزار گھر بنائیں جائیں گے, آج سیلاب متاثرین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیے گئے ہیں.
تقریب میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تمام تحصیلوں کے سیلاب متاثرین کو اسناد دی گئیں.
تقریب کے موقعے پر ڈی سی دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر اور مالکانہ حقوق دیے جارہے ہیں اور آج پانچ سو سے زائد سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے گئے ہیں, ضلع دادو میں ایک لاکھ 64 ہزار گھر متاثر ہوئے تھے.

Daily Askar

Comments are closed.