پشاور(ایم-الیاس): نو تعینات ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے رات گئے مختلف تھانہ جات ، چیک پوسٹوں اور مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران چوکس و بہترین ڈیوٹی کرنے پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو شاباش دی جبکہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی پر تین اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ اچھی ڈیوٹی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا، جبکہ کالی بھیڑوں کیلئے کیپٹل سٹی پولیس میں کوئی جگہ نہیں اس خصوصی دورے کے دوران دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کی خاطر تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی آپریشنز کاشف افتاب عباسی نے دورے کے دوران ریکارڈ ، دفاتر ، مالخانہ ، تکمیلات ، رجسٹرات اور تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا
انہوں نے تھانہ آنے والے درخواست گزاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے اگاہی حاصل کی ، اور محرر سٹاف کو سائلین کی فوری داد رسی کی بھی ہدایت جاری کیں
ناکہ بندیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی تحفظ کیلئے ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال کرنے کیساتھ ساتھ رات کے وقت نایٹ ویژن لازمی استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے تھانوں کے اندرونی ، بیرونی اور اطراف کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کیں

Comments are closed.