اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

کوئٹہ26اکتوبر:-اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ۔ اسپیکر نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کی۔ ملاقات میں اسپیکر نے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی ابہام کے فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہے۔ اسپیکر نےفلسطین کے سفیراحمد رابی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مذہبی و ثقافتی روابط کے ساتھ ساتھ جذباتی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ واضح موقف رہا ہے۔
اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے مشرق وسطی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے.اسرائیل کے ان مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے فلسطینی شہداء کے لئیے دعا کی اور فلسطینی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئیے.

Daily Askar

Comments are closed.