صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ کے معذور شہری کو والد کے پینشن کے رقم کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کیے گئے

کوئٹہ 27 اکتوبر :- صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ کے معذور شہری کو والد کے پینشن کے رقم کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کیے گئے، صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے معذور شہری عبدالحکیم نے درخواست دی تھی کہ ان کے والد مرحوم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے جن کے انتقال کے بعد وہ والد کا ماہانہ پینشن لیتا رہا لیکن گزشتہ ایک سال سے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے پینشن کی ادائیگی روک دی ہے لہذٰا اس ضمن میں انہیں بتایا گیا کہ لواحقین کو پینشن کے اجراء کیلئے عبدالحکیم نے معذوری کی سرٹیفکیٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی توسط سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے حاصل کی تھی اس کی جگہ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے دفتر سے جاری معذوری سرٹیفکیٹ پیش کی جائے، دریں اثناء صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن سید عبد الحفیظ نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت طلب کی، ڈی جی ہیلتھ نے محتسب بلوچستان کو اپنے جوابی خط تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ بالا معذوری سرٹیفکیٹ کی اجراء کیلئے درخواست گذار عبدالحکیم کو صوبائی قائمہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، میڈیکل بورڈ نے مکمل طبی معائنہ کے بعد عبدالحکیم کو معذوری سرٹیفکیٹ فراہم کردی ہے، علاؤہ ازیں درخواست گذار عبدالحکیم کو پینشن کی فوری ادائیگی کیلئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو محتسب بلوچستان کی جانب سے ہدایات جاری کیے گئے کہ وہ محکمانہ کارروائی جلد از جلد عمل میں لاتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، اپنے شکایت کے ازالے پر عبدالحکیم نے محتسب بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محتسب ادارے کی بہترین کارکردگی کی بدولت ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ۔

Daily Askar

Comments are closed.