کوئٹہ 26اکتوبر:۔نگران صوبائی مشیربرائے ایری گیشن میر دانش لانگو سے گزشتہ روزنگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے یہاں ان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس دوران انہوں نے صوبے میں صاف وشفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بااہمی بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صاف وشفاف انتخابات کی آئینی زمہ داری کو حسن طریقے سے پائے تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔انھوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت محدود مدت کے باوجود نگران وزیر اعلی بلوچستان میر مردان خان ڈومکی کی قیادت میں صوبے کی تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لیے نیک نیتی اور عزم کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات سے عوام ضرور مستفید ہونگے۔انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر بلا رنگ و نسل کے عوام کی فلاح وبہبود اقدامات کیے جا رہے ہیں. نگران صوبائی مشیر میر دانش لانگو نے اس بات کا عزم کیا کہ نگران حکومت عوام کا صحت تعلیم, روزگار اور دیگر اسی نوع کے درینہ مطالبے حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں. نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر ایریگیشن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ عوام الناس کی بنیادی مسائل کے احساس رکھتا ہے اور ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے نگران حکومت دن رات کو شاں ہیں.میر دانش لانگو نے مزید کہا کہ نگران حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان سے گفتگو کرتے ہوئے میدان اسلام کو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صوبائی نگران حکومت عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں دیر نہیں کرے گی اور تمام تر دستیاب وسائل کو بروکار لا رہے ہیں تاکہ عوام الناس کے تمام تر مسائل ان کے دلیز پر حل ہوں۔
Comments are closed.