بھارت اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 28دسمبر سے ہوگا

ممبئی ۔26دسمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 دسمبر کو وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم سے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیل چکی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا ۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچز وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں ہی فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ون ڈے میچز میں بھارتی ویمن ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی ۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 5 جنوری کو ہوگا ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.