افغان دارالحکومت کابل میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی

کابل ۔26دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام ایک مقامی ادارے نے کیا تھا۔

اس موقع پر ادارے کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کو اپنی شادی شدہ زندگی شروع کرنے کے لیے قالین اور گھریلو سامان سمیت دیگر اشیاء بھی دی گئیں۔ افغانستان میں کم آمدنی والے طبقہ میں اجتماعی شادیوں کے رجحان میں حالیہ عرصہ کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔ افغانستان کی امرباالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت کے ایک عہدیدار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور تقریب کے اختتام پر دولہوں اور دلہنوں کو دلوں کی شکل میں سبز ربن اور سرخ گلابوں سے سجی کاروں میں لے جایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق18 سالہ دلہا روح اللہ رضائی نے بتایا کہ ایک روایتی شادی پر کم از کم دو سے اڑھائی لاکھ افغانی خرچ ہوتے ہیں لیکن اجتماعی شادی کی صورت میں یہ اخراجات کم ہو کر10سے15ہزار افغانی رہ گئے ہیں ۔

Web Desk

Comments are closed.