حنیف جمالی بلوچ: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کا یوم پیدائش ہے ۔وہ قائد جو پاکستان کا بانی اور انتہائ مقبول ترین لیڈر تھا ۔تحریک پاکستان کی قیادت کی اور آ زاد ملک پاکستان حاصل کر کے دم لیا۔برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت کی اور انگریزوں و ہندوؤں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئیے ایک آ زاد ملک حاصل کیا۔
تحریک پاکستان کے وقت جو قوم کے جزبات تھے آ ج ملک کو ان جزبات اور اس یکجہتی کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔عیسائیوں کے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے آ رمی چیف نے شرکت کر کے قائد اعطم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے پیغام کا اعادہ کیا۔ آ رمی چیف نے کہا کہ دشمن اپنی پوری کوشش کر رہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم میں انتشار پیدا کرے اور دراڑیں ڈالے لیکن پاکستانی قوم اپنے اندر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے۔
اس وقت پاکستان نازک حالات سے دوچار ہے ۔پاکستان کے معاشی حالات ہوں یا امن وامان کا مئسلہ ہو بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔کرپشن ٫سفارشی کلچر٫قومیت ٫علاقائیت٫فرقہ واریت اور معاشرتی اخلاقیات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی و سیاسی عدم استحکام کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئیے دشمن قوتیں پوری طرح سے حملہ آ ور ہیں ۔قائد کے پاکستان اور ہمارے پاکستان کو دشمن مختلف حربوں ٫سازشوں اور پروپیگنڈہ وار کے ذریعے نقصان پہچانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اگر پاکستانی قوم اپنے فروعی اور معاشرتی اختلافات سے باہر نہیں آ ئ تو دشمن آ سانی سے اپنے مکروہ مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ہر پاکستانی جانتا ہے کہ ملک اس وقت کن مسائل اور بحرانوں سے دوچار ہے۔قوم کو قائد کے ویژ ن کے مطابق چلنا ہو گا۔قائد کا وہ ویژن جو پاکستان کے حوالے سے٫جو کشمیر کے حوالے سے ٫جو فلسطین کے حوالے سے اور جو امت مسلمہ کے حوالے سے تھا اور کافی مستند ویژن تھا جس پہ اس قوم اور اس ملک کے قائدین کو چلنا ہے۔قائد نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا ۔اور اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا ہمیں فلسطین اور کشمیریوں کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا ۔اسرائیل اور بھارت ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہچانے کے لئیے فرنٹ پہ ہوتے ہیں ۔
اسرائیل کی فلسطین پہ درندگی اور حیوانیت اور بھارت کی کشمیر پہ درندگی اور حیوانیت کے خلاف قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کو فروغ دینے میں اور ہماری پاک افواج کے جوانوں اور افسروں کی شہادتوں میں بھارت ملوث ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اسرائیل کا بھی ہاتھ ہے جو بھارت کا اسٹریجیٹک پارٹنر بھی ہے۔
پاکستانی قوم کو اپنے ملک کے دشمنوں اور ان کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا۔ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کے ذریعے جو بدگمانیاں پھیلا کر قوم اور اداروں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے اس کا مقابلہ قومی اور ملی یکجہتی سے کرنا ہو گا۔پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور دشمن پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے ۔قوموں اور ممالک پہ ایسے مشکل حالات آ تے ہیں ۔بہادر قومیں جرات اور حوصلے کے ساتھ ایسے حالات کا مقابلہ کرتی ہیں اور سرخرو ہوتی ہیں ۔قومی یکجہتی کا فروغ اور ملکی تعمیر وترقی ہر پاکستانی کا مقصد ہو گا تو کوئ بعید نہیں کہ پاکستان اپنے تمام تر مسائل اور بحرانوں سے جلد نجات حاصل کر لے۔
Next Post
Comments are closed.