پاکستان کا قیام قائد اعظم ؒ کا ہمارے اوپر بڑا احسان ہے، شرجیل گوپلانی

  وزیر مینشن میں تقریب یعقوب بالی، احمد شمسی، اسماعیل لالپوریہ، منیر حسین خیال و دیگر کی شر کت  یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا، اس کی بنیادیں بحیثیت مسلمان قوم کے ڈالی گئی ہیں، تاجر رہنما

کراچی26 دسمبر (اسٹاف رپورٹر): آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ہمارے اوپر بڑا احسان ہے جس کا بدلہ ہم کبھی اتار نہیں سکتے ہیں، یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا کیونکہ اس کی بنیادیں بحیثیت مسلمان قوم کے ڈالی گئی ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر مینشن کھارادر میں منعقدہ پرچم کشائی اور کیک کٹنگ سیریمنی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، بہتر کاروباری سرگرمیاں کراچی کی معیشت اور ملکی معیشت کی ضامن ہیں۔

تقریب میں ونگ کمانڈر سندھ رینجرز سید عامر شاہ، آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے رہنماؤں یعقوب بالی، احمد شمسی ، اسماعیل لالپوریہ ،حافظ محمد طیب سید،صدیق چودھری ایوب،فیصل غفار، پیپلز پارٹی کے رہنماءآصف جوجی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹوڈین برتھ پلیس کھارادر منیر حسین خیال ، معروف کالم نگار سہیل یعقوب، پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کاغذی بازار تاجر اتحاد کے چیئرمین یعقوب بالی نے کہا کہ جہاں بھی تاجروں کو ضروت پڑی شرجیل گوپلانی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

 

 

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد احمد شمسی نے کہا کہ ساری چیزیں اپنی جگہ یہ ملک آسانی سے نہیں ملا ،40 لاکھ لوگوں نے قربانی دی ہے ،یہ ہم پر اس ملک کا قرض ہے قائد اعظم کا جو خواب تھا پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے کوشش کریں گے یہ ملک تمام ممالک کی سربراہی کرے۔

Web Desk

Comments are closed.