ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس

زیارت 26 دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بدر ندیم انصاری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی اور دیگر افسران نے شرکت کی ضلع زیارت میں پانچ روزہ انسداد پولیو آٹھ جنوری کو شروع ہوگی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت کو انسداد پولیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان مین پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکسران ہمارا ویژن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں انہوں نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Web Desk

Comments are closed.