عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز افیسر جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سفارش پر معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان/ ڈسپلنری اتھارٹی نے صدام حسین، جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج پسنی کو زیر التوا محکمانہ انکوائری میں تمام تر الزامات سے بری

کوئٹہ 26دسمبر(کورٹ رپورٹر):۔عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز افیسر جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سفارش پر معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان/ ڈسپلنری اتھارٹی نے صدام حسین، جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج پسنی کو زیر التوا محکمانہ انکوائری میں تمام تر الزامات سے بری کر دیا اور ان کی سروس معطلی کا نوٹیفکیشن واپس کرتے ہوئے ان کی سروس بحال کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے اور ساتھ ہی مذکورہ جوڈیشل افیسر کے خلاف کی گئی محکمانہ انکوائری بھی ختم کر دی گئی ہے۔ مزید معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم کی روشنی میں آصف رحیم ایڈوکیٹ کو مذکورہ جوڈیشل افیسر کے خلاف بے بنیاد شکایت درج کرنے پر نوٹس کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا معاملہ بلوچستان بار کونسل کی تادیبی کمیٹی کو بھیجا جائے اور انہیں اپنا جواب داخل کرانے کی لیے سات ایام کی مہلت دی گئی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.