اسلام آباد۔26دسمبر:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر خلیل ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چین کے لیے تعینات ہونے والے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے پاک ۔چین تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی۔
Comments are closed.