سینیٹ اجلاس 15 جنوری 2024 تک جاری رہے گا، ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی

اسلام آباد۔26دسمبر (نمائندہ عسکر): ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی (ایچ بی اے سی)کے فیصلے کے مطابق سینیٹ اجلاس 15 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت کمیٹی کا 334 ویں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں قانون سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایچ بی اے سی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیشن 15 جنوری 2024 تک جاری رہے گا جس میں انتہائی عوامی اہمیت کے دیگر امور پر بھی بحث کی جائے گی ۔اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے شرکت کی،اس کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.