ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کر دیئے

اسلام آباد۔26دسمبر (نمائندہ عسکر):ملک میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کر دیئے۔یہاں جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگ لگائے گئے تھے۔اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

 

Web Desk

Comments are closed.