کوئٹہ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):برنی ہاکی کلب کی ٹیم نے آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ۔برنی ہاکی کلب کی ٹیم نےشہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ پر کھیلے گئے
آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2023 کے فائنل میں بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم کو بآسانی 0-2 گول سے شکست دی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جناب نوابزادہ میر سخی رئیسانی تھے جنہوں نے ونر اور رنراپ ٹیموں کو انعام دیئے ۔ آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کوئٹہ2023 کا فائنل میچ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں برنی ہاکی کلب اور بلوچستان پولیس ہاکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔
برنی ہاکی کلب نے بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم کو 0 کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ادریس اور یاسر لودھی سر انجام دیئے ،ریزرو ایمپائر اعظم خان تھے۔اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر عبد علی حاتم تھے جبکہ ججز کے فرائض محمد شاہد ایمل خان جمال الدین سر انجام دیئے۔ بلوچستان ہاکی ایسوسیی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے تمام عہدے داروں اور ٹورنامنٹ مینجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دسمبر کے مہینے میں شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور اسے کامیاب بنایا ۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اس سے بھی بہترین ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے ۔بلوچستان میں نئے ٹیلنٹ کے لیے جلد مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.