گلستان معذورین میر پور خاص کی جانب سے بانی پاکستان کی یوم پیدائش پر ڈبل ویل چیئر کھیل کا اہتمام کیا گیا

میرپورخاص۔ 26 دسمبر (اے پی پی):گلستان معذورین میر پور خاص کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پردو روزہ دوسرا قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒڈبل وکٹ وہیل چیئر کرکٹ لیگ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میر پور خاص میں کھیلا گیا۔

وہیل چیئر کرکٹ لیگ میں میرپور خاص سے تعلق رکھنے والی 10 وہیل چیئر کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں یوتھ اسپورٹس کمیٹی میر پور خاص ، پاکستان ہیلپ لائن میر پور خاص ، نیا قدم معذورین میر پور خاص ، ڈی آئی پی ڈپارٹمنٹ ، میر پور خاص ٹا ئیگرز ، ایم ایس ایس اے میر پور خاص، روٹری کلب میر پور خاص مینگو سٹی ، ایم ایس ایس ڈبلیو اے میر پور خاص، دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن میرپورخاص اور میزبان ٹیم گلستان معذورین میر پور خاص کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کی۔

دوسرے قائد اعظم ڈبل وکٹ وہیل چیئر کرکٹ لیگ کا افتتاح یو سی چیئرمین اور سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن عبدالسلیم خان نے پہلے دن کیا۔ ڈبل وکٹ وہیل چیئر کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان ہیلپ لائن کی ٹیم نے گلستان معذورین کی ٹیم کو ہرا کر اور دوسرے سیمی فائنل میں یوتھ اسپورٹس کمیٹی میر پور خاص کی ٹیم نے ایم ایس ایس ڈبلیو اے کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

Web Desk

Comments are closed.