اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ منگل کو مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں عقیل خان، یوسف خلیل، حامد اسرار، ثاقب حیات، حمزہ عاصم، محمد شعیب، حمزہ رومان،
مزمل مرتضی، مدثر مرتضی، برکت اللہ،شہزاد خان، حذیفہ خان، جبران الحق، محمد عابد، سمیع زیب خان نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں،
مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 29 دسمبر، سیمی فائنل 30 دسمبر اور فائنل 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.