مزار بی بی پاکدامن کا 97فیصد کام مکمل،31دسمبرسے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا،وزیر اعلی کاتزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا دورہ پیش رفت کا جائزہ لیا،مزار اور گنبدوں کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا،دئیے جلانے کیلئے علیحدہ جگہ مخصوص کرنے اور مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کی ہدایت مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے، زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ محسن نقوی
لا ہور26 دسمبر(نمائندہ عسکر): مزار بی بی پاکدامن کا 97فیصد کام مکمل،مزار کو 31دسمبرسے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورجاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مزارکے مرکزی حصے اور گنبدوں کے فنشنگ ورک اور تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ دئیے جلانے کے لیے علیحدہ جگہ مخصوص کی جائے اور مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگائی جائیں ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ تزئین وآرائش کے تمام کام اعلی معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں اورمزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں ۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ صوبائی وزرا منصور قادر، اظفر علی ناصر،عامر میر،مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،سیکرٹریزاوقاف،تعمیرات و مواصلات،سی سی پی او لا ہور،کمشنر لا ہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لا ہور،سی ٹی او لا ہور،چیف انجینئر بلڈنگز محکمہ تعمیرات و مواصلات،ڈائریکٹر پراجیکٹس محکمہ اوقاف،آغا شاہ حسین قز لباش اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Comments are closed.