کوئٹہ 26دسمبر(نمائندہ عسکر): آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ کے صدر عنایت الرحمن، جنرل سیکرٹری جعفر شاہ و دیگر افسران نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں محکمہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حضرت علی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اپنی تعزیتی بیان میں ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ مرحوم ایک محنتی و ایماندار آفیسر تھے ان کی اچانک وفات نے تمام افسران کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے ان کی خدمات اور ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین
Comments are closed.