ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیرصدارت الیکشن ٹریننگ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کا اجلاس

کوئٹہ 26دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیرصدارت الیکشن ٹریننگ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محمکہ تعلیم،صحت،زراعت،جنگلات، ایریگیشن،سپورٹس، یوتھ افیرز،لیبر، واسا اور محکمہ پی ایچ ای کے اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو سختی سے تاکید کی گئی کہ الیکشن کے حوالے سے جاری ٹریننگ میں تمام محکموں کے ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں کسی بھی صورت میں ناغہ ناقابل قبول ہوگا اور رخصتی کی کوئی درخواست منظور نہیں ہوگی انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ تمام محکمے اپنے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ٹریننگ کے لیے حاضر کرائیں غیر حاضری کی صورت میں ملازم کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائی گی

Web Desk

Comments are closed.