کوئٹہ 26دسمبر(نمائندہ عسکر):۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سوبان سلیم دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ریاض ناصر،تحصیلداران،نائب تحصیلداران،محکمہ آئی ٹی اور محکمہ ریونیو کے افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ جدیداور ٹیکنالوجی کادور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی آچکی ہیاسی حوالے سے ریونیو ریکارڈ کو فل الفور ڈیجیٹلائزڈ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ معاشرے میں جتنے بھی مسائل ہے ان میں ریونیو مسائل کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور ریونیو سے متعلق عام آدمی کو زیادہ آگاہی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اسے کافی پریشانیوں اور تکالیف کا سامنہ کرنا پرتا ہے۔حکومت بلوچستان نے انفارمیشن ٹکنالوجی میں کافی اقدامات کیے ہیں لہذا ریونیو ریکارڈ کو آئی ٹی میں شامل کر کے نہ صرف اس میں جدت لائی جاسکے گی بلکہ عام صارف کو بھی مکمل ریلیف دیا جا سکے گا اسی حوالے سے کوئٹہ ڈویژن میں جمع بندیوں کے عمل کو پورا کرنا نہایت ضروری ہے اس تناظر میں جن موضع جات میں کسی بھی حوالے سے مسائل درپیش ہوں انکو بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مل کر ٹھیک کیاجائیانہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ٹیکنیکل کام ہے جو کسی فرد واحد سے نہیں ہو سکتا لہذا ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا اور اسی لیے تمام متعلقہ افراد پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے جس کی بدولت سب آپس میں رابطے میں رہیں گے اور ایک دوسرے سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور ہر 15 دن بعد جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اگر پروگریس سامنے نہ آئی تو سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور کوتاہی برتنے والے کی تنخواہ بند کر دی جائے گی آج کی میٹنگ میں جمع بندی کے حوالے سے کام کی پیش رفت میں بہتری دیکھی گی ہے جو قابل تحسین عمل ہے اور مستقبل میں مزید بہتری کی امید کے ساتھ ساتھ جلد از جلد ریونیو کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کو حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔
Comments are closed.