نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی 15جنوری تک امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کھولنے کی ڈیڈ لائن
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ سائیٹ آمد، پیش رفت کا جائزہ فوگ کی وجہ سے اس علاقے میں ٹریفک کا دباؤ ہے اورکام سست روی کا شکار ہے،بند روڈ 31جنوری کو مکمل ہوجائیگا:محسن نقوی
لاہور25دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات پچھلے پہر امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کی سائیڈ پہنچ گئے اور فلائی اوور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امامیہ کالونی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے15جنوری تک امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کھولنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں وزیراعظم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔کنٹریکٹر کے مطابق امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ15 جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ امامیہ کالونی فلائی اوورمکمل ہوتے ہی وزیراعظم سے افتتاح کروائیں گے۔ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ اور شاہدرہ فلائی اوور کے ساتھ ملکر کوریڈور بن جائے گا۔ امامیہ کالونی فلائی اووربرج 8لین پر مشتمل ہے۔دھند کی وجہ سے سیالکوٹ اورایم ٹوموٹروے کی ٹریفک بند ہے جس کی وجہ سے اس ایریا میں رش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پرانا راستہ ہے اسے اپ گریڈ کر کے پبلک کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔این ایچ اے اورکنٹریکٹر سے بات کی ہے کہ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ 15جنوری تک مکمل کر کے علاقے کی عوام کو ریلیف دیں۔امید ہے کہ ٹیم کام کرے گی اور15جنوری تک افتتاح کروائیں گے۔ دھند کی وجہ سے اس علاقے میں ٹریفک کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔بند روڈایک بڑا پراجیکٹ ہے، 31جنوری کو مکمل ہوجائے گا۔ ٹیم کی مشترکہ کوشش کی وجہ سے منصوبے قبل از وقت مکمل ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدالت نے آڈرجاری کیا ہے کہ اشتہاری ملزم کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکتے۔ قائدڈے اورکرسمس کی چھٹی کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں توڑی نرمی ہوئی،کل سے کریک ڈاؤن تیز ہوجائے گا۔جلد لاہور میں ناجائزتجاوزات میں کمی واضح کمی نظر آئے گی۔ صوبائی وزرا عامر میر،اظفر ناصر مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹری ہاوسنگ، سی این ڈبلیو،ڈی جی ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور و شیخوپورہ، اے سی سٹی اوردیگر حکام بھی موجودتھے۔
Comments are closed.