امیر اعظم حمزہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے بگروٹ بلچی میں کھلی کچہری کا انعقاد

گلگت 26 دسمبر (نمائندہ عسکر): امیر اعظم حمزہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے بگروٹ بلچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی سی گلگت کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈی ایچ او گلگت،ایکسیئن پی ایچ ای گلگت،ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت،ڈی ڈی ایجوکیشن، ڈی ڈی وٹرنری گلگت ایس ڈی او بی اینڈ آر اور دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔ بگروٹ دتوچی،سنیکر،ہوپے اور دیگر علاقوں کے نمبرداران اورعمائدین علاقہ نے ڈی سی گلگت اور آنے والے دیگر آفیسران کا استقبال کیا اور بگروٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پربگروٹ اور دیگر علاقوں کے نمبرداران نے اپنے اپنے علاقوں بگروٹ کے لئے روڈ کاکام ناقص ہوا ہے گندم قلت ہے بروقت گندم کی فراہمی نہیں ہوتی ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے چار ڈسپنسریاں موجود تھے ان ڈسپنسریوں میں ادویات اور میڈیکل آفیسر ایمبولنس بھی نہیں ہے پہلے اس علاقے کے لئے ایمبولنس موجود تھی جوکہ کوویڈ کے ایام میں اس علاقے سے ایمبولنس لے کر گئے ہیں اب تک واپس نہیں کئے گئے ہیں۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اور ہائی سیکنڈری سکول بوائز اور گرلز کے لئے لازمی ہے بگروٹ علاقہ سیلاب زد علاقہ ہے اس لئے حٖفاظتی بند کی اشد ضرورت ہے بگروٹ علاقے میں سات گاؤں ہیں ایک بھی لائبری نہیں ہے اور آئی کو کوئی بھی سینٹر قائم نہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے بگروٹ کے نمبرداران اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے علاقے میں آنے کا مقصد آپ لوگوں کے مسائل آپ کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور آپ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کئے جائینگے روڈ کے مرمتی کاموں کے حوالے سے ایس ڈی او بی اینڈ آر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے مرمتی کاموں کو پی سی ون اور کنٹر یکٹ ایگر یمنٹ کے تحت اور معیار کے مطابق مکمل کرائیں جن مقامات پر ناقص کام ہوا ہے اُن مقامات پر دوبارہ سے مرمتی کام کو یقینی بنائیں۔ ایس ڈی او بی اینڈ آر نے موقع پر کہا کہ روڈ کے ناقص کا کو اپریل تک معیار کے مطابق مکمل کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے موقع پر ڈی ایچ او گلگت اور ڈی ڈی ایجوکشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈسپنسریوں میں ادویات اور میڈیکل آفیسر ایمبولنس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گرلز مڈل سکول سنیکر کی بونڈری وال کی تعمیراتی کام کو ہد صورت یقینی بنائیں اور سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور بوائز اور گرلز ہائی سیکنڈری سکول بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں سیلا ب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے عما ئدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب زد علاقوں میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائینگے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے جانوروں کے لئے ونرٹری ڈسپنسری کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ بگروٹ علاقے کے لئے ونرٹری ڈسپنسری کی تعمیر ہو چکی ہے ان میں ادویات کی کمی کو بھی دور کیا جائیگا ۔ زمینوں کے ریٹ رلسٹ کے حوالے سے کہا کہ ریٹ کا جانچ پڑتال کر کے ریٹ کا بھی اضافہ کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے محکموں کے ذمہ داران نے کھلی کچہری میں شرکت نہیں کرنے والے آفیسران کے خلاف جواب طلبی کر دی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.