دبئی میں میوزیکل شو، پاکستانی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا خالد خان، ثومیہ خان ، ہنی شہزادی، گلاب، ثقلین عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس پر شرکاء جھوم اٹھے

دبئی میں میوزیکل شو، پاکستانی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا
خالد خان، ثومیہ خان ، ہنی شہزادی، گلاب، ثقلین عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس پر شرکاء جھوم اٹھے

کراچی( ) صائم انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام نائن ہوٹل لال مرچی ڈیرہ دبئی میں میوزیکل شو میں پاکستانی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا۔ شاندار پرفارمنس پر شرکاء جھوم اٹھے۔ خالد خان، ثومیہ خان، ہنی شہزادی، گلاب، ماہرہ خان، ثقلین عیسیٰ خیلوی ودیگر سنگرز کے مشہور گانوں نے دھوم مچادی۔ اس موقع پر خالد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے تعاون پر مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے بھرپور کامیاب ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ ثقلین عیسیٰ خیلوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ گلوکار امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ ثومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر صائم انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستانی فنکاروں کو موقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کریں۔ آئندہ بھی زیادہ سے زیادہ سنگرز کو آگے بڑھنے کے م واقع فراہم کریں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.