تمام بلدیاتی ادارے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے عوام کو ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، وزیر بلدیات ناصر شاہ کا ٹاؤن چیئرمنوں سے خطاب
کراچی
تمام بلدیاتی ادارے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے عوام کو ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، وزیر بلدیات ناصر شاہ کا ٹاؤن چیئرمنوں سے خطاب
صوبے کے تمام گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو ہر وقت اٹھاکر کلکشن پوائنٹس تک پہنچوائیں۔ صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤں کو یقینی بنایا جائے، وزیر بلدیات کی اجلاس کے شرکاء کو ہدایت
کراچی (): صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سندھ بھر کے تمام بلدیاتی ادارے بشمول سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عیدالاضحیٰ کے تمام دنوں میں صوبے کی تمام گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو بروقت اٹھاکر محفوظ طریقے سے کلکشن پوائنٹس تک پہنچوائیں جبکہ صفائی ستھرائی سمیت چونے کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج عیدالاضحیٰ کے حوالے سے تمام بلدیاتی اداروں کی جانب سے عوام کو سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان مراد سمیت حیدرآباد ، لاڑکانہ سکھر کے میئرز، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر سہزاد میمن، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ میجمنٹ سید امتیاز علی شاہ، حیدرآباد ، لاڑکانہ اور سکھر کے سالڈ ویسٹ میجمنٹ کے ڈائریکٹرز سمیت کراچی کے تمام ٹاؤن چیئرمین شریک تھے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ آلائشوں کو مدفون کرنے کیلئے خندقیں تیار کی گئی ہیں جبکہ کراچی میں کل 93 کلیکشن پوائنٹس بنائے جارہے ہیں۔ جبکہ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ڈسٹرکٹ میں کمپلین سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کیلئے کراچی کی دونوں لینڈفل سائٹس گوندپاس اور جام چاکرو سمیت شرافی گوٹھ پر واقع جی ٹی ایس پر کھدائی کی گئی ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گلی محلوں آلائشیں جمع کرکے کلیکشن پوائنٹس اور پھر لینڈفل سائنٹس منتقل کرکے مقررہ مقامات پر کھودی گئی خندقوں میں محفوظ طریقے سے مدفون کردیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق عوام کو ہر ممکناً سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کی ہر ممکناً کاوشوں کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اور خصوصاً پارٹی قیادت کو جیالے میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمنوں سے بڑی توقعات ہیں۔ اور ایک طرح سے یہ سب کا امتحان بھی ہے۔ وزیر بلدیات نے اجلاس میں یقین دھانی کرائی کہ عیدالاضحیٰ تمام نئی بلدیاتی قیادت کیلئے ایک چیلنج ہے اور عوام کے دلوں میں جگہ پیدا کرنے، کارکردگی دکھانے اور عوام کی خدمت کا بڑا ذریعہ ہے۔ ہمیں بر صورت میں چیئرمین بلاول بحٹو اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں کسی بھی پارٹی کا چیئرمین اگر وہ عوامی خدمات کا جذبہ رکھتا ہے تو حکومت بلاتفریق اسکی ہر ممکناً مدد کرے گی۔ سہولیات فراہم کرے گی جن چیئرمین کے پاس گاڑیوں سمیت متعلقہ مشنیرز کی کمی ہے حکومت اسے فراہم کرے گی۔
Comments are closed.