اے این ایف پاکستان نے عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے جوش و جذبے کے ساتھ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا

*اے این ایف پاکستان نے عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے جوش و جذبے کے ساتھ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا*

26 جون 2023 ء کو، اے این ایف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایک سے زیادہ سرگرمیوں کا اہتمام کرکے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا۔ سرگرمیوں کا مقصد شہریوں میں منشیات کے خطرے کے خلاف جذبے کو اجاگر کرنا اور آگاہی پیدا کرنا تھا۔
منشیات کیخلاف پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے اور معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے ماہ جون میں منشیات کیخلاف تقریبات کا ایک جامع تسلسل ترتیب دیا گیا۔ ان تقریبات میں سیمینارز، آگاہی ٹاک/لیکچرز، واکس اور ریلیاں شامل تھیں۔ 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہونے کی وجہ سے خصوصی آگاہی مہم کے طور پر دیکھا گیا۔
دن کی خصوصی مہم F-9 پارک، اسلام آباد میں ایک آگاہی واک تھی۔ واک میں معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً نوجوانوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معزز وزیر نے پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں معاشرے کے تمام طبقات نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کی جانب سے کراچی میں ونٹیج کار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں دلچسپی لینے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے منشیات کی لعنت کے خلاف معاشرتی ردعمل کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.