گڈانی کے مسائل حل اور مزدور کیلئے رہائشی کواٹرز بنائیں گے ،ساجد طور

گڈانی.    گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی، ہیومن ریسورز اینڈ ڈویلپمنٹ ساجد حسین طوری گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے دورے پر پہنچ گئے، انہوں نے مختلف پلاٹوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ نے ان سے ملاقات کی اور گڈانی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا، انکا کہنا تھا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ گزشتہ پانچ دہائیوں سے گڈانی میں کام کررہی ہے، اس انڈسٹری سے ملک بھر ستر فیصد اسٹیل کی مانگ پوری کی جاری کی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ گڈانی میں ایشیا کی سب سے بڑی کہلائی جانے والی شپ بریکنگ انڈسٹری ہونے کے باوجود بھی گڈانی اب تک تمام تر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، تعلیم اور صحت عامہ کے لئے گڈانی کے عوام کو آج بھی کراچی جانا پڑتا ہے، دیگر صوبوں سے آنے والوں مزدوروں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، انکے رہائش کا کوئی بندوبست نہیں، پلاٹ میں حادثات کے صورت میں مزدور عدم سہولیات کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں لیکن کوئی انکوائری اور حادثات کا سدباب تک نہیں کیا جاتا، جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 50 ہزار آبادی والے گڈانی کے عوام کے شپ بریکنگ یارڈ میں کوئی روزگار نہیں ہے یہاں پر مقامی مزدوروں کو روزگار فراہم نہیں کیا جاتا جس سے علاقے کے عوام کی حق تلفی کی جارہی ہے، شب بریکنگ انڈسٹری میں میں کام کرنے والے ادارے لیبر ڈپارٹمنٹ، بی ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کے افسران اپنے فرائض سے مسلسل غافل ہیں ناکارہ بحری جہازوں سے نکلنے والے خام تیل، ربڑز اور کیمیکل آلود مواد کو گڈانی کے حدود میں جلایا جاتا ہے جس سے علاقے میں جلد اور پھیپھڑوں کے امراض اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے وفاقی ساجد حسین طوری شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے گڈانی آمد سے ہمیں خوشی ہوئی ہے ہم امید کرتے ہیں آپ گڈانی کے ان مسائل پر نوٹس لیں گے۔ جس پر ساجد حسین طوری نے چئیرمین گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ کو فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ گڈانی میں اسکول اور ہاسپٹل اپگریڈیشن کی جائے گی اور مزدوروں کے لئے رہائشی کوارٹرز بنائے بھی جائیں گے، اس موقع پر انکے ہمراہ وفاقی سیکریٹریز، چئیرمین بی ڈی اے عبدلولید کاکڑ، سیکریٹری لیبر اینڈ ورکر طارق قمر، محکمہ ماحولیات افسران، شب بریکرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر رضوان دیوان فاروقی، بی ڈی اے کے اے جی ایم ٹیکنیکل صلاح الدین قمبرانی، منیر بزنجو، لیبر ڈپارٹمنٹ کے محمد حنیف چھٹہ، ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو و دیگر محکموں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.