وزیراعلیٰ بلوچستان نے بارشوں سے پیدا صورتحال پر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے طول و ارض میں ہونے والی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے تمام متعلقہ ادارے مستعد و فعال رہتے ہوئے عوام کی مدد و معاونت کریں وزیراعلیٰ نے خاران اور واشک میں سیلابی ریلوں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو فوری طور پر امدادی سامان کے ساتھ خاران اور واشک پہنچنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات کو متاثرہ صوبائی سڑکوں کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے پنجرہ پل اور حب ندی پل کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو کوئٹہ سبی اور کوئٹہ کراچی شاہراہوں کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کی مدت میں این ایچ اے بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی میں ناکام ثابت ہوئی ہے بلوچستان کے عوام شاہراہوں کی بندش سے مشکلات کا شکار ہیں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے این ایچ اے کی سست روی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی کو ڈیموں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے ڈیموں اور نہروں کے کمزور پشتوں کو مضبوط بنا کر 24 گھنٹ عملہ اور مشینری دستیا ب رکھنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو تمام متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کر کے متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مواصلات صحت لائیو سٹاک آبپاشی اور پی ایچ ای کے محکموں کے سیکریٹریوں کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.