اوستہ محمد(آن لائن) سنیٹر دھنیش کمار نے وزیر موصلات کی توجہ مبذول کرتے ہوئے ایک لیٹرجاری کیا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال سیلاب میں پنجرہ پل اور حب شہراورکراچی کو ملانے والی پل پر کروڑوں کا خرچہ ہوا لیکن افسوس اب ہونے والی معمولی بارش کے پانی کو بھی یہ پلیں سہ نہ پائے۔ بلوچستان کے عوام ذلیل خوار ہو رہے ہیں باقی ترقی تو اپنی جگہ لیکن یہ قومی شاہراہ کو بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نہ بنا سکتے ہیں۔ وزیرمواصلات اس اہم عوامی مسئلہ کا نوٹس لیکر اس عذاب سے چھٹکارا دلوائیں اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ سنیٹرنے توجہ دلاو لیٹر میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کروڑوں کے بل بنا کر ان پنجرہ پل اور حب پل کو بنوانے کا کہتے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور بلوچستان کے عوام سے مزیدزیادتیاں بند کی جائیں۔
Comments are closed.