سبی 27 جولائی:-میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں انتظامی و مالی امور بارے فنانس اینڈ پلانگ کی اعلی سطحی اجلاس کر رہےہیں

سبی 27 جولائی:-میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں انتظامی و مالی امور بارے فنانس اینڈ پلانگ کی اعلی سطحی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں جامعہ ہذا کے واٸس چانسلر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ،  پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، گورنر بلوچستان، ہاٸر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری فنانس کے نماٸندوں سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے واٸس چانسلر (MCKRU) ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے تمام منصوبہ جات کو مقررہ وقت پر پاٸیہ تکمیل تک پہنچایا جاٸے 2022-2023 کے بجٹ کے گوشواروں میں مالیاتی نظم و نسق برقرار رکھنے پر بجٹ کنٹرولز کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ہمیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کو خود کفیل بنانے اور اسے ملکی سطح پر اعلی مقام دلانے کیلٸے ہر ایک کو اپنی تمام تر صلاحیتیں برٶے کار لانی ہونگی قبل ازیں محکمہ خزانہ نے مالی سال 2023 2024 کا بجٹ پیش کیا جو کثرت راٸے سے منظور کرلیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.