وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ کے موقع پر گوادر پہنچ گیے جہاں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے استقبال کیا. اس موقع پر متعدد وفاقی وزراء آغا حسن بلوچ، پروفیسر احسن اقبال، مولانا اسد محمود، سید فیصل سبز واری، ہاشم خان نوتیزئی، مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلیٰ سرکاری آفیسران بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان نے خطبہ استقبالیہ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ کا خیرمقدم کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ نہ صرف ان کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں ذاتی دلچسپی کا مظہر ہے بلکہ اس دورے کے مجموعی طور پر دوررس نتائج بھی برآمد ہونگے
Comments are closed.