ہنہ اوڑک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اس سلسلے میں انتظامیہ اہل علاقہ سے مکمل تعاون کرے گی

27 ( اے پی پی )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کا دورہ ،طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیااور مقامی آبادی کو سیلاب کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثناءماجیبن اور ایس ایچ اﺅ ہنہ تھانہ مٹھا خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہنہ اوڑک میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے سیلابی ریلے سے باغات اور سڑک زیرآب آگئے،اس موقع پر ایس ایچ اﺅ ہنہ تھانہ مٹھا خان نے ”اے پی پی“سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھا ہے جہاں بھی کوئی سیلابی صورتحال ہو وہاں ہمارے اہلکار اپنی ڈیوٹی پوری تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں،ایس ایچ اﺅ نے مزید کہا کہ ہنہ اوڑک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اس سلسلے میں انتظامیہ اہل علاقہ سے مکمل تعاون کرے گی،انہوں نے کہا کہ بارشوں سے آنے والے سیلاب کی صورت میں عوام خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرے ہم کسی بھی صورتحال میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتے ہیں ،اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ایس ایچ اﺅ نے مزید کہا کہ جو بھی سڑک یا کوئی راستہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوا ہے انہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر بحال کررہے ہیں ،ہنہ تھانہ کے دروازے 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لیے کھلے رہےں گے ۔

Daily Askar

Comments are closed.