صدر مملکت کا پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے شہید کے پوتے راجہ عدیل سرور سے ان کے یوم ِشہادت پر بات کی
صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، مادر ِوطن کے دفاع کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر سلام پیش کیا
صدر مملکت نے شہید کے خاندان کو بھی کیپٹن سرور شہید جیسا بہادر سپوت قوم کیلئے پیش کرنے پر سلام پیش کیا
صدر مملکت نے شہید کی بہادری ، فرض سے لگن اور وطن پر جان نچھاور کرنے کے جذبہ کی تعریف کی
صدر مملکت نے قوم اور اپنی جانب سے شہید کے خاندان کا شکریہ ادا کیا
قوم کے شہداء قوم کے محسن ہیں، قوم ہمیشہ ان کی شکرگزار رہے گی ، صدر مملکت
صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات اور مغفرت کیلئے بھی دعا کی
Comments are closed.