نصیر اباد ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن27جولائی
ڈپٹی کمشنرنصیرآبادعائشہ زہری نےکہاہےکہ یکم اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بہتر ٹیم ورک کے ساتھ کام سرانجام دینے کی اشد ضرورت ہے پولیو مہم کےلیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ہمیں ضلع نصیرآباد میں پولیومہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہوگا جس کے لیے سخت جدوجہد کرنی چاہیے اس مرتبہ پولیومہم میں فیمیل ٹیموں میں اضافہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ اسداللہ سمالانی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی ثناء اللہ چکھڑا سمیت دیگر ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی نے یکم اگست سے سات اگست تک شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ پولیومہم میں خدمات سرانجام دینے کےلیے گورنمنٹ ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ہمیں پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانا ہوگا جس کے لیے ورکرز کی ٹریننگ و دیگر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹیموں کو سختی سے ہدایت دیں کہ پولیومہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.