اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا انہوں نے گوشت سبزی فروٹ و دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے نرخ معلوم کیے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ کئی دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام سے ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس عمل میں ملوث گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کریں گے اس لئے تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو مقررہ کردہ نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے کہا کہ ناجائز طریقے سے مہنگی اشیاء فروخت کرکے عوام کو لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سبزی فروٹ گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے اور مقررہ قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا عمل بھی جاری رہے گا
Comments are closed.