ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر شہر ڈیرہ مرادجمالی میں صحیح معنوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور مون سون بارشوں کے سیزن میں شہر سے بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کاوشوں کا سلسلہ جاری شہر کے وسط سے گزرنے والے واٹر کورس کے ذریعے شہر کے پانی کو نکالنے کےلیے عملہ بھاری مشینری کے ذریعے واٹر کورس کی صفائی کے کام میں مصروف۔ جمالی واہ کے ذریعے شہر بھر کے نکاس آب بلخصوص بارشوں کے پانی نکالا جائے گا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے انہیں جاری کام کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو بابو اصغر رند غلام رسول بزدار اور بابو دانش خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے احکامات دئیے کہ شہر سے گزرنے والے پرانے واٹر کورس کی جلد از جلد صفائی ستھرائی کروائی جائے عرصہ دراز سے لوگ اس واٹر کورس کو نکاس آب کےلیے استعمال کررہے ہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ نے بھی اسی واٹر کورس کے ذریعے شہر سے بارشوں کے پانی کو نکالنے کےلیے اقدامات کررہی ہے ہمیں قوی امید ہے کہ ان شاءاللہ ان نالوں کی صفائی کے بعد جمالی واہ کے ذریعے اس پانی کو ڈرنیج سسٹم کے شہر سے نکالا جائے گا نکاس آب ڈیرہ مراد جمالی سٹی کی عوام کا گمبیر مسلہ ہے جو ان شاءاللہ بہت جلد حل ہو جائے گا اس سے قبل بھی بارشوں کے سیزن میں ایپکا کالونی لانگو محلہ ابڑو محلہ سمیت دیگر نشیبی علاقے عموماً تالاب کا منظر پیش کررہے تھے نشیبی علاقوں میں پانی ٹہرنے کی وجہ سے شہر بھر کے دفاترز اور دیگر مقامات پر بھی جمع ہوجاتا تھا اور مکانات کو کافی نقصان پہنچتا تھا مگر اب ان شاءاللہ اب عوام کا پیچیدہ اور بنیادی مسئلہ حل ہو جائے گا عملہ مشینری کے ذریعے کام میں مصروف عمل ہیں جس کی نگرانی ہمارے آفیسران کررہے ہیں۔
Comments are closed.