صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر اور عبدالباسط اکنک اجلاس میں شریک ہیں

صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے کسانوں کی تعمیر و ترقی میں ایک اور نمایاں اقدامات کرکے نصیرآباد ڈویژن کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا 64 ارب روپے کی خطیر رقم سے پٹ فیڈر کینال کو پختہ کرنے کا منصوبہ منظور کروانا نصیرآباد ڈویژن میں زراعت کو مزید فروغ دے گا 128 کلومیٹر پٹ فیڈر کینال کی لائننگ کی جائے گی جس سے بلوچستان کا گرین بیلٹ مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا یہ منصوبہ یہاں کے کسانوں کے لیے خوش نوید ثابت ہوگا زیرو پوائنٹ سے لیکر میرحسن پل تک پٹ فیڈر کینال کو پختہ کیا جائے گا کراس ریگولیٹر بھی نئے تعمیر کئے جائیں گے جبکہ میرحسن پل سے آگے ٹیل تک کینال کو مزید چوڑا کیا جائے گا اور ریگولیٹرز بھی کشادہ کئے جائیں گے پٹ فیڈر کینال کے اس پروجیکٹ کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی دلچسپی لی بلآخر یہ میگا پروجیکٹ منظور کروالیا گیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کی مکمل بحالی کےلیے موجودہ صوبائی حکومت روز اول سے سرگرداں ہے پٹ فیڈر کینال کو پختہ کرنا یہاں کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے منظور کروا کر صوبائی حکومت نے کسان دوست پالیسی کا ثبوت دیا پٹ فیڈر کینال کو پختہ کرنے سے بلوچستان کو اپنے مکمل حصے کے پانی کی فراہمی اور دیگر درپیش مسائل کا تدارک بھی ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نہری نظام کی بہتری کےلیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بناکر بلوچستان عوام کے دل جیت لیے ہیں جس پر نصیرآباد ڈویژن کی عوام وفاقی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے میگا پروجیکٹ کی منظوری کو یقینی بنایا۔

Daily Askar

Comments are closed.