وزیرِ اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آج سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارونجھر جبل ہمارا تاریخی اثاثہ ہے سندھ حکومت کارونجھر کی تاریخی حیثیت کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارونجھر سے ملحقہ دیہاتوں اور اراضی کو پانی فراہمی کے لئے سندھ حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے متعدد چھوٹے ڈیمز بنائے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ کارونجھر کی تاریخی حیثیت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنائے ۔
انہوں نے کہا کہ کارونجھر وہ علاقہ ہے جہاں سے میں نے بحیثیت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا کہ کارونجھر اور تھر کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ووٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا بے مثال منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ تھر میں ایئرپورٹ بنایا۔ شاندار سڑکوں کا نیٹ ورک بچھایا ۔ آر او پلانٹس لگائے، تھر واسیوں کے لئے رہائش، تعلیم، صحت کے مراکز اور معاشی ترقی کے منصوبوں میں شمولیت کے مواقع پیدا کئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں کے لئے کام کرتی رہی ہے اور عوامی خدمت کا یہ فریضہ ہم ائندہ بھی سر انجام دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی پینشن دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیسی کی گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دیدی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ خوتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی کے تحت اسطرح کی تمام گورننگ باڈیز میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ کابینہ نے پراونشیل فناشیل کمیشن کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔ خیرپور اسپشل اکنامک زون میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو ون ونڈو کے تحت نمٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سکھر میں انڈسٹریل ایریا کی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سکھر میں بھی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔ حیدرآباد میں انڈسٹریل زون بنانے کے لئے کابینہ نے کمیٹی بنادی ہے۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لوگوں کے لئے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آٹزم سینٹر کے قیام اور ٹریننگ کے لئے 70 کروڑ روپے مہیا کرے گی۔ کابینہ نے نئی اسکیموں کے لئے بھی فیصلے کئے۔سندھ حکومت کافوکس عوام کو سہولیات کی فراہمی پر ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری محکموں کی جانب سے 1980 سے لئے گئے حکومتی قرضوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے 21 لاکھ بےگھر لوگوں کے لئے گھر مہیا کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ ان مکانوں کے ٹائٹل خواتین کے نام دیئے جارہے ہیں۔ انتخابات کے بعد جونہی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو پورے پاکستان میں سیلاب کے سبب بےگھر ہونے والوں کو گھر دیئے جائیں گے۔ عمران خان کی پارٹی نے بےگھر لوگوں کے لئے گھر بنانے کے فنڈز کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا لوگوں کو گھر نہیں دیئے۔ پیپلز پارٹی بے گھر عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر بناکر دے رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری راز جس سیاستدان یا حکمران نے بھی آشکار کیا ہو اس کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہئے ۔ سندھ میں صنعتوں کے قیام کے لئے مستقل کام کیا جارہا ہے اس کے لئے سندھ حکومت صنعتی زون بنارہی ہے تاکہ صنعتی ماحول میسر آسکے ۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل وزیرِ اعظم سے خیرسگالی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی انفرادی شخص کا قرضہ معاف نہیں کیا گیا صرف سرکاری اداروں کے قرض معاف کئے جانے کی منظوری ری گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو میں نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر بھی کہا کہ وہ تشریف لائیں لیکن وہ نہیں آئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں مثالی کام کئے ہیں۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس پیر یا منگل سے شروع کئے جائیں گے، امن امان کی صورتحال کے لئے سندھ حکومت اور ادارے مکمل الرٹ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا لہ کارونجھر جبل ہمارا تاریخی اثاثہ ہے جسے کسی صورت کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ کارونجھر میں اربوں روپے لاگت سے اسمال ڈیمز بنائے گئے ہیں تاکہ قرب و جوار کے دیہاتوں کو پانی مہیا کیا جاسکے۔ کارونجھر کے عوام ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے تھر میں سڑکیں، ایئرپورٹ ۔بجلی منصوبے اور دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مردم شماری کے لئے الیکشن کمیشن کا واضح موقف آچکا ہے کہ الیکشن گذشتہ مردم شماری پر ہی ہونگے۔
ہینڈ آؤٹ نمبر (ایس.اے۔این)
Comments are closed.