مسیحی برادری کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں،گورنر حاجی غلام علی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ مسیحی چرچوں کے زیرانتظام تعلیمی ادارے شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے بہترین کردار کے حامل ادارے ہیں، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ان تعلیمی اداروں سے نہ صرف کئی دانشور پیدا ہوئے ہیں بلکہ تقسیم ہند سے قبل ملکی شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے یہ ادارے قابل قدر خدمات انجام رے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے پادری روف مسیح کی قیادت میں وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کی،وفد میں پرنسپل سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ اسکول وارث شریف، عدیل صدیقی و دیگر شامل تھے.اس موقع پر وفد نے ایڈونٹسٹ چرچ کے زیرانتظام سکول میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کے فراہمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سکول میں ٹیوب ویل کی تعمیر کیلئے محکمہ اوقاف کیجانب سے ٹینڈر پہلے سے ہی جاری کیا گیا ہے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے باعث کام پر پیش رفت نہیں ہورہا. جس کی وجہ سے طلبہ کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے. گورنر نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا. گورنر نے اس موقع پر مسیحی وفد سے جڑانوالہ واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے ملک کے دیگر شہریوں کے برابر ہیں اور انکا تحفظ ہم سب کی زمہداری ہے، انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ پر نگران وزیراعظم سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد و اہم شخصیات نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ تنہا نہیں ہیں پوری قوم انکے حقوق و آزادی کے تحفظ کیلئے انکے ساتھ ہے، گورنر نے مسیحی برادری کی جانب سے تعلیمی میدان میں مثالی معیاری تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری مملکت خداد کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے. تمام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی کیونکہ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں اور نہ صرف بچوں بلکہ اس قوم کے روشن مستقبل کیلئے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اپنا فرض سمجھتا ہوں. وفد نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر گورنر کو خرج تحسین بھی پیش کیا.#

Daily Askar

Comments are closed.