کوئٹہ (نمائندہ عسکر) محکمہ صحت بلوچستان نے تمام طبی مراکز میں کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنےکے لئیے پہلی دفعہ ضلعی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کے آڈرز جاری کردئیے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 3 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف، بارکھان میں 8 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف , آوارانمیں 5 ڈاکٹرز اور 3نرسنگ اسٹاف, چمن میں 2 اسپیشلسٹ 5 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف، قلاعبدالللہ میں 20 ڈاکٹرز اور 7 نرسنگاسٹاف, سبی میں 5 کنسلٹنٹ 13 ڈاکٹرز اور 6 نرسنگ اسٹاف, جعفرآباد میں 10 ڈاکٹرز اور 13 نرسنگ اسٹاف، *کیچ میں 21 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز* ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز اور 6نرسنگ اسٹاف, کوئٹہ میں 48 ڈاکٹرز ، پشین میں 32 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف ، دکی میں 6 ڈاکٹرز اور 4 نرسنگ اسٹاف ، خضدار میں 19 کنسلٹنٹ 33 ڈاکٹرز اور 15نرسنگ اسٹاف, لورالائی 11 کنسلٹنٹ میں 18 ڈاکٹرز , مستونگ میں 25 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف, واشک میں 6 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ , 7 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف ، کچی بولان میں 17 ڈاکٹرز اور 5نرسنگ اسٹاف, جھل مگسی میں 6 ڈاکٹرز اور 2نرسنگاسٹاف، کوہلو میں 14 ڈاکٹرز , حب میں 5 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز، شیرانی میں 8 ڈاکٹرز, زیارت میں 4 کنسلٹنٹ، 12 ڈاکٹرز اور 12 نرسنگ اسٹاف, ژوب میں 6 کنسلٹنٹ، 26 ڈاکٹرز اور 10نرسنگ اسٹاف, قلات میں 3 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز اور 13نرسنگ اسٹاف, *پنجگور میں 1 کنسلٹنٹ، 7 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف، ہرناہی میں 7 ڈاکٹرز اور 2 نرسنگ اسٹاف, گوادر میں 2 کنسلٹنٹ 6ڈاکٹرز اور 4نرسنگ اسٹاف تعینات کئیے گئیے ہیں* ۔
ترجمان نے کہا 500 سے زائد ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنیمکمل حاضری یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا محکمہ صحت کی اس انقلابی اقدام میں ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں خالی آسامیوں پر ہڈ ہاک طریقہ کار پر تعیناتیوںکی اجازت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی کمی نہ ہو ۔
ترجمان نے کہا محکمہ صحت کی 24/7 انٹیگریٹیڈ سروس ڈیلیوری پروجکٹ کی پالیسی کے مطابق ان تعینایتوں کو عمل میں لایا گیاہے۔
Comments are closed.