شانگلہ ضمنی بلدیاتی انتخابات،ویلج کونسل ملک خیل کوٹکے میں فضل احمد،ویلج کونسل چوگا میں معاز خان کامیاب قرار پائیں گئیں

0

شانگلہ (نمائندہ عسکر) شانگلہ ضمنی بلدیاتی انتخابات،ویلج کونسل ملک خیل کوٹکے میں فضل احمد،ویلج کونسل چوگا میں معازخان کامیاب قرار پائیں گئیں،تحصیل الپوری کے ویلج کونسل ملک خیل کوٹکے میں خواتین کا ایک بھی ووٹ پول نہ ہوسکااسی ویلج میںفضل احمد،جمشید علی کے مدمقابل تھا جسے 65ووٹوں پر برتری حاصل ہوئی ہے، اس ویلج کونسل میں دونوں امیدواران آزاد حیثیتسے میدان میں تھے۔پورن کے ویلج کونسل چوگا میں معاذ خان کامیاب ہوئے جنھیں 729ووٹوں پر برتری حاصل ہوئی انھیں عوامینیشنل پارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ بلمقابل خالد خان آزاد حیثیت سے 480ووٹ لیکر رنر پوزیشن پر رہیں اسی ویلج میںخواتین کے ووٹ بھی پول ہوئے۔شانگلہ کے دونوں ویلج کونسلوں میں ووٹ کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا،ملک خیل کوٹکے میں 1330جبکہچوگا سٹیشن میں 1126ووٹس پول ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دنوں ویلج کونسلوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد14846 جس میں مرد ووٹرز8669 اور خواتین ووٹرز 6177 ہیں۔ شانگلہ کے دو ویلج کونسلوں ملک خیل کوٹکے،چوگا کی کی مزدورکسان اور وی سی چوگا کی یوتھ سیٹ کیلئے ضمنی بلدیاتی انتخابات اختتام کو پہنچ گئے۔انتخابات کیلئے کل 12 پولنگ اسٹیشن اور27 پولنگ بوتھ قائم کر دئیے گئے تھے جس میں 4 پولنگ سٹیشن مردوں 4، خواتین اور 4 مشترکہ تھے۔اس طرح 15 مردوں اور12 خواتین کے پولنگ بوتھ شامل تھے جو پُرآمن طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچے۔۔

Daily Askar

Comments are closed.