سعودی عرب میں سالانہ 30 لاکھ چینی سیاح آئیں گے، دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے
:چین نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کواہم ترین سیاحتی منزل کا درجہ دیا ہے۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ چین میں سعودی سفیر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور چین کے نائب وزیر سیاحت کی موجود گی میں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے میں مواقع کھلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں دوست ملک سیاحت کے فروغ کے لیے جو کوششیں کررہے تھے ،
وہ معاہدے کی صورت میں سامنے آئی ہی نیا معاہدہ یہ پیغام دے رہا ہے کہ سیاحت، کاروبار، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہیں۔ چین کے نائب وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی عشروں سے جاری تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم اقدام ہے ،اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی قدرو منزلت بڑھے گی۔ سعودی سیاحتی محکمے کے چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا کہ سعودی محکمہ سیاحت چین میں 4سیاحتی نمائشوں کا انعقاد کرے گا۔
Comments are closed.