ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم متحد ہو کر اپنے اپنے حصے کی زمہداریاں ادا کرنا ہونگی، حاجی غلام علی

0

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت موجودہ معاشی بحران کے باوجود عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہے، ملک کو اس وقت عوامی مسائل و تکالیف کے ازالے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی جیسے چیلنجز کا سامناہے اور بحیثیت قوم ہم سب کو متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاورکے علاقہ ریگی للمہ سے مولاناسید جان کی قیادت میں 30 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں صدر شاہ جہان، معروف خان، محمدعارف، مسعود خان، عنایت اللہ اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو ریگی للمہ کے عوام علاقہ کو بجلی و گیس کی عدم دستیابی سمیت دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ گورنرنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور گیس کی دستیابی کیلئے متعلقہ حکام سے معاملہ اٹھانے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گورنرنے کہاکہ پشاور شہر اور اسکے مضافات میں بجلی و گیس کی عدم دستیابی سے متعلق متعلقہ حکام کے ساتھ متعدد بار اجلاس منعقد کئے ہیں اور بجلی و گیس کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انکی ہدایت پر گھریلو صارفین کیلئے گیس کے پریشر میں اضافہ کے ساتھ گیس بندش کا معاملہ بھی ختم ہو چکا ہے تاہم نئے گیس کنکشن کیلئے بھی محکمانہ پابندی جلد ختم ہو جائے گی جس کے بعد گھریلو صارفین کو نئے گیس کنکشن جاری کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور بہت جلد ان مشکلات اورچیلنجز پرقابو پالیاجائیگا۔ ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی احساس محرومیوں کاخاتمہ،صحت، تعلیم اورانفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرناصوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سے پی کے 82 سے ملک نوشاد کی قیادت میں 12 رکنی نمائندہ عوامی وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر اسلم، ساجد اکبر آفریدی،قاری احسان اللہ،قاری صہیب، ملک فضل داد،نعمان خان و دیگر شامل تھے، وفد نے گورنر کو علاقائی مسائل و مشکلات سے متعلق آگاہ کیا اور اپنا کردار ادا کرنیکی درخواست کی، گورنر کا شرکاء وفد سے کہنا تھا کہ مسائل و مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، عوامی خدمت و عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوششیں کرتا رہا ہوں کیونکہ عوام کی خدمت میں دلی سکون ملتا ہے، تمام اداروں سے رابطہ میں رہتا ہوں اور پوری کوشش ہوتی ہے کہ تمام ادارے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔#

Daily Askar

Comments are closed.