ہرنائی27ستمبر:-ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی نے لیویز چوکی وڑیخہ کراس, لیویز چوکی تکہ کراس اور لیویز تھانہ سپین تنگی کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لیویز نفری کی حاضری چیک کی اور ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ جو بھی وسائل ہے وہ لیویز فورس کے بقا کے لئے استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کا علاقائی امن میں کردار قابل ستائش ہے۔ علاقے میں امن و امان کے سلسلے میں انہوں نے ہمیشہ اپنے جانوں تک کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ لیویز ایک جانباز سیکورٹی فورس ہے جو صوبے بھر کی طرح ضلع ہرنائی کے وسیع وعریض علاقوں اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے مزید کہا کہ لیویز فورس کے تمام اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں اور علاقے میں منشیات, چوری ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.