پاکستان میں غربت کی شرح 34.2 فی صد سے بڑھ کر 39.4 فی صد ہو گئی

عالمی بینک کے عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران 5 فی صد سے زائد اضافے کے باعث پاکستان میں غربت کی شرح 34.2 فی صد سے بڑھ کر 39.4 فی صد ہو گئی ہے۔ پاکستان میں یہ شرح بڑھنے سے خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد لگ بھگ ایک کروڑ 25 لاکھ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں ایسے افراد کی تعداد ساڑھے نو کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جن کی یومیہ آمدن 3.20 ڈالر یعنی تقریبا 950 روپےسے بھی کم ہے۔ یہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا ایک تہائی سے بھی زائد حصہ بنتا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.