اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
5 کاروائیوں میں 43 کلو گرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔
جی ٹی روڈ سوہاوہ پر گاڑی کے ٹائر میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمد۔
دورانِ کاروائی صوابی کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 2 کلو 400 گرام آئس برآمد۔
فیصل آباد کی رہائشی خاتون پرواز نمبر G-9563 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔
ملتان ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-617 کے ذریعے قطر جانے والا خانیوال کا رہائشی گرفتار۔
مسافر کے پیٹ سے ہیروئن اور آئس بھرے 135 عدد کیپسولز برآمد۔
راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور کے قریب مسافر بس میں سوار سوات کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
دورانِ کاروائی ملزم سے 1 کلو 10 گرام کوکین برآمد۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو منشیات برآمد۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.