اسلام آباد۔27دسمبر (نمائندہ عسکر): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دی نیشن کے سینئر صحافی عمران مختار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،
قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دی نیشن کے سینئر صحافی عمران مختار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments are closed.