گلگت 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ وفد نے ملاقات کیا دوران ملاقات ٹرانسپورٹرز کے نماینده وفد نے اپنے مسائل کے بارے میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد کو آگاہ کیا جس پر سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان نے ٹرانسپورٹر حضرت کو تمام ڈسٹرکٹ جس میں گانچھے، استور، غذر و دیگر اضلاع شامل ہیں کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے یقین دہانی کروائی ہے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان نے تمام ٹرانسپورٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کردہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.